کسی شخص کا آپ پر اعتماد کرنا آپ کیلئے باعث فخر ہے اور
آپ پر جب کوئی اعتماد کرے تو اس کا مان کبھی مت ٹوٹنے دیں
کسی کو معاف کر کے اچھے ضرور بنو لیکن اس پر دوباره اعتبار کر کے بیوقوف مت بنو
اعتبار توڑنے والے کیلئے یہی سزا کافی ہے کہ اسکو زندگی بھر کیلئے خاموشی تحفے میں دے دی جائے
جہاں چار لوگوں میں بیٹھ کر آپ مزے لے لے کر کسی غیر موجود شخص کی برائیاں کرتے ہیں آپ کے وہاں سے اٹھتے ہی آپ کی برائیاں شروع ہو جاتی ہیں ۔۔۔
ٹوٹا ہوا یقین ، اور گزرا ہو بچپن کبھی واپس نہیں آتا۔
زندگی میں خود کو کبھی کسی انسان کا عادی مت بنانا کیونکہ جب کوئی آپ کو پسند کر تا ہے تو آپ کی برائی بھول جاتا ہے اور جب آپ سے نفرت کرتا ہے تو آپ کی اچھائی بھول جاتا ہے ۔
زندگی میں ہر موقع کا فائدہ اٹھاؤ مگر کسی کے بھروسے اور جزبات کا فاہدہ مت اٹھاؤ
جس طرح کمرے میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخ ، سورج کے ہونے کی گواہی دیتے ہیں اسی طرح انسان کی چھوٹی چھوٹی باتیں اس کی تربیت اور اخلاق کو بیان کر دیتی ہیں
موت کے لیے ہر وقت تیار رہو کیونکہ وہ ہر وقت تمہارے سر پر سایہ کیے ہوئے ہے ۔
احساس کے رشتے دستک کے محتاج نہیں ہوتے ۔ یہ تو خوشبو کی طرح ہوتے ہیں جو بند دروازوں سے بھی گزر جاتی ہے۔
جو انسان یہ سمجھتا ہے کہ اللّٰہ جو ہمارے لیے کر تا ہے بہتر ہوتا ہے وہ کمال کا ایمان رکھتا ہے
دنیا کا سب سے اچھا تحفہ وقت ہوتا ہے کیونکہ آپ اگر کسی کو وقت دیتے ہو تو آپ اسے اپنی زندگی کا وہ پل دیتے ہو جو لوٹ کر نہیں آتا
کسی کا دل مت دکھاؤ کیونکہ معافی مانگنے کے بعد بھی اس کے دل میں دکھ ضرور رہتا ہے جیسے دیوار میں لگے کیل کو نکالنے کے باوجود نشان رہ جاتا ہے ۔
بھری ہوئی جیب آپ کو کئی غلط راستوں پر لے جاسکتی ہے لیکن خالی جیب آپ کو زندگی کے معنی سمجھادیتی ہے
حضرت علی سے پوچھاگیا کہ انسان براکب بنتا ہے ۔ فرمایا ۔ جب وہ اپنے آپ کو دوسروں سے اچھا سمجھنے لگے
لوگ بھی کتنے عجیب ہوتے ہیں ناں, غلط ثابت ہونے پر معافی نہیں مانگیں گئے بلکہ تعلق توڑ لیتے ہیں ۔
[…] Islamic motivational quotes in urdu […]
[…] Islamic motivational quotes in urdu […]